پاکستان کا افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق، بڑے پیمانے پر کارروائی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک اور 696 سے زائد زخمی ہوئے۔

کراچی: گل پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف KMC کی کارروائی

پاک افواج نے طالبان کے 226 چیک پوسٹس تباہ کیں اور 35 کو قبضے میں لے لیا۔ مزید برآں 198 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کیے گئے۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے، جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ کارروائی پاکستانی افواج کی طرف سے افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی سب سے بڑی اور منظم فوجی کارروائی قرار دی جا رہی ہے، جس کا مقصد سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کو مؤثر طریقے سے ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!