ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، گٹکا و ماوا فروش، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور زہریلی شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں نے اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور غیر قانونی اشیاء برآمد کیں۔
کراچی: 3 عادی گٹکا و ماوا سپلائرز گرفتار
تھانہ سپر مارکیٹ
گٹکا/ماوا فروش گرفتار:
-
نام: رضوان عرف ابراہیم ولد محمد سلیم
-
برآمدگی: 400 پڑیاں گٹکا/ماوا
-
مقدمہ: ایف آئی آر نمبر 149/2026، دفعہ 4/8(I) گٹکا ماوا ایکٹ
اسٹریٹ کرمنل گرفتار:
-
نام: توفیق احمد ولد رفیق احمد
-
برآمدگی: پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈ، نقدی 150 روپے
-
مقدمہ: ایف آئی آر نمبر 150/2026، دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ
تھانہ نیو کراچی
منشیات فروش گرفتار:
-
نام: محمد زاہد عرف چپلا ولد محمد قاسم
-
برآمدگی: 27 گرام آئس، نقدی 200 روپے
-
سابقہ کریمنل ریکارڈ: 723/2020 اور 509/2024 (نارکوٹکس ایکٹ)
-
مقدمہ: ایف آئی آر نمبر 140/2026، دفعہ 9(2)2 انسداد منشیات ایکٹ
تھانہ رضویہ سوسائٹی
زہریلی شراب فروش گرفتار:
-
ملزمان:
-
محمد زبیر عرف پپو ولد محمد سردار خان – 03 بڑی + 04 چھوٹی بوتلیں
-
عدنان ولد احسان الحق – 06 چھوٹی بوتلیں
-
مدثر الرحمن عرف اسامہ ولد حبیب الرحمن – 06 چھوٹی بوتلیں
-
-
مقدمات: الزام نمبر 72/2026 اور 73/2026، دفعہ 316 ت پ 3/4 منشیات ایکٹ
ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
