کراچی: 3 عادی گٹکا و ماوا سپلائرز گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 عادی اور پیشہ ور گٹکا/ماوا سپلائرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے گٹکا اور ماوا بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مینارٹی کونسلرز کی وزیر بلدیات سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

پولیس کے مطابق ملزمان کو گارڈن، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت نذیر احمد، محمد حسین اور شبیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ملزمان پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں اور جیل جا چکے ہیں:

  1. شبیر علی کو پہلے گٹکا/ماوا کے 3 مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  2. نذیر احمد عرف ملنگی کو پہلے 2 مقدمات میں جیل کی سزا بھگتنی پڑی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گٹکا و ماوا فروخت کرنے والوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں تاکہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 03 04 at 6.34.02 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: 3 عادی گٹکا و ماوا سپلائرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!