یوم شہادت حضرت علی رضہ کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل

ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کے مطابق 4 مارچ 2026 کو یوم شہادت حضرت علی رضہ رضہؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فرخ علی، ڈی آئی جی ایسٹ نے کی، جس میں سینئر پولیس افسران، سندھ رینجرز کے افسران، ڈی سی ایسٹ اور اے ڈی سی ملیر نے خصوصی شرکت کی۔

یوم علی: کراچی میں مرکزی جلوس کے فول پروف انتظامات

اجلاس میں اہل تشیع مکتب فکر کے علماء کرام، جلوسوں و مجالس کے منتظمین، ٹاؤن و یو سی چیئرمینز اور کے الیکٹرک کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اجلاس میں شہادت حضرت علی رضہ کے مناسبت سے منعقد کیے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور علماء کرام کے خدشات دور کرنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت کی کہ تمام شرکاء و منتظمین سیکورٹی پلان پر مکمل تعاون کریں تاکہ جلوس اور مجالس پر امن اور حفاظتی انتظامات برقرار رہیں۔ علماء کرام نے بھی امن و امان کی فضاء قائم رکھنے، اتحاد اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد و استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ سیکورٹی اداروں نے متعلقہ تمام انتظامات کی نگرانی اور نفاذ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

WhatsApp Image 2026 03 04 at 6.33.08 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 04 at 6.33.09 PM

60 / 100 SEO Score

One thought on “یوم شہادت حضرت علی رضہ کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!