تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 ، 10 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔
منگل کے روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سنائی۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی کارروائی بھی کالعدم قرار دی جائے۔
