سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ، نے بدھ، 4 مارچ 2026ء کو ایران کے قونصل جنرل آفس کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔
گلشن اقبال میں غیرقانونی ایل پی جی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے قونصل خانے میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور لکھا کہ "ہماری حکومت اور سندھ کے لوگ اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔”
یہ اقدام ایران اور سندھ کے درمیان دیرینہ دوستی اور روابط کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں جانب کے عوام کے درمیان ہمدردی اور یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔