گلشن اقبال میں غیرقانونی ایل پی جی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

سندھ پولیس کے ڈسٹرکٹ ایسٹ زون میں انسانی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی 4 مارچ 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کی گئی۔

شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی گرفتار

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال پولیس اسٹیشن کی ٹیم دورانِ گشت راشد منہاس روڈ پر موجود تھی کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناظم ولد کریم بخش کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سڑک کنارے رکشہ میں چلتی پھرتی دکان قائم کر کے غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس فروخت کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی کیونکہ گنجان آباد علاقے اور مرکزی شاہراہ پر ایل پی جی سلینڈرز کی غیرمحفوظ ترسیل و فروخت شہریوں کی جان و مال کے لیے شدید خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 عدد ایل پی جی گیس سلینڈر برآمد کر کے ضبط کر لیے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تو نہیں۔

ایسٹ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی اور غیرمحفوظ طریقے سے فروخت کی جانے والی گیس یا دیگر آتش گیر مواد کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور کسی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 03 04 at 6.31.49 PM

56 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گلشن اقبال میں غیرقانونی ایل پی جی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!