اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور قومی اسمبلی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
سینٹرل میں 17 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی
بریفنگ کے دوران پارلیمانی کارروائی، صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور متعلقہ اداروں کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ حکام نے وفاقی وزیر کو کمیٹیوں میں زیر بحث آنے والے معاملات، سفارشات اور پالیسی امور پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر عوام کو معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی کہ پارلیمانی سفارشات اور پالیسی فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس میں بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔
وزیرِ صحت نے زور دیا کہ وزارتِ صحت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر صحت کے نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں اور قومی صحت کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

