سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی

کراچی: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 35 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

وزیرِ صحت کو پارلیمانی امور پر بریفنگ

نیپرا کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد اس پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق دسمبر 2025 تا فروری 2026 کے دوران رہا۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی پیداواری لاگت میں رد و بدل کو صارفین تک منتقل کیا جاتا ہے، تاہم مسلسل اضافوں سے گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!