وزیراعظم کا اپوزیشن کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ داخلی و خارجی صورتحال پر اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدین حزب اختلاف اور مختلف پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے، جہاں انہیں مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران پر حملے کے اثرات اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید برآں مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل صبح ساڑھے 11 بجے مدعو کیا ہے۔

تاہم اپوزیشن نے تاحال وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ حکومتی وفد سے ملاقات کے دوران اپوزیشن قائدین نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

دونوں ایوانوں کے اپوزیشن رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بریفنگ وزیراعظم ہاؤس کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تمام اراکین کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جانی چاہیے تاکہ قومی معاملات پر اجتماعی مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت قومی یکجہتی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کا اپوزیشن کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!