کراچی: ایسٹ زون، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے منشیات فروش گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت کاشی ولد رشید، روحان ولد ندیم اور جان شیر ولد جنگ شیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ یہ گروہ 2022 سے کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اسنیچنگ اور دیگر اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھا۔ واردات کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکلیں ساکران کے ذریعے کم قیمت پر فروخت کی جاتی تھیں اور حاصل شدہ رقم ملزمان میں تقسیم کی جاتی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کے خلاف ناظم آباد، شریف آباد، مبینہ ٹاؤن، بلال کالونی، گلشنِ اقبال اور گلبرگ سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گلشنِ اقبال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس نے شہر میں اسنیچنگ کے واقعات روکنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
