ناظم آباد: زہریلی کچی شراب پینے سے 3 ہلاک، 6 زیر علاج، ملزم گرفتار

کراچی: District Central West Police Karachi نے ناظم آباد نمبر 1 میں رضویہ سوسائٹی کی حدود میں زہریلی/کچی شراب کے واقعے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی: “انفاس الجمال فن” اسلامک آرٹ نمائش کا افتتاح

پولیس کے مطابق زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں تین افراد، جنید ولد سعید (32 سال)، محمد رضوان ولد محمد راشد (50 سال) اور عامر غنی ولد غنی (25 سال) ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو طبیعت غیر ہونے پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔

اسی واقعے میں چھ افراد، سلطان مسیح (33 سال)، اسد (28 سال)، جوائس (26 سال)، شیرون، عابد (40 سال) اور جیسپرسن زیر علاج ہیں اور ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تمام متاثرین ناظم آباد نمبر 1 اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کے دوران ملزم عدنان ولد احسان الحق کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 16 چھوٹی اور 3 بڑی بوتلیں زہریلی کچی شراب برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے، اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے کہا کہ زہریلی شراب مختلف مقامات سے خریدی گئی تھی اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ قانونی کارروائی اور بیانات قلمبند کرنے کے عمل کے ساتھ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد: زہریلی کچی شراب پینے سے 3 ہلاک، 6 زیر علاج، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!