کویت میں امریکی طیارے تباہ، متضاد دعوے سامنے آگئے

کویت کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر تمام عملہ محفوظ رہا اور فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ایکسل لوڈ پر سختی ناگزیر، وفاقی وزیر مواصلات

بیان کے مطابق متعلقہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ کویتی حکام نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ادھر امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار نے بھی کویت میں امریکی فوجی طیارہ گرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ طیارے کا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

بعدازاں امریکی فوج کی United States Central Command (سینٹرل کمانڈ) نے بیان جاری کیا کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کویتی فضائی دفاعی نظام کی غلطی سے تین امریکی F-15E Strike Eagle طیارے مار گرائے گئے، تاہم تینوں طیاروں میں سوار تمام چھ پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی فضائی دفاع نے ایک امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرایا جو کویت میں جا کر تباہ ہوا۔ ایرانی فوج کے مطابق کویت میں قائم امریکی علی السلیم بیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

قبل ازیں روسی میڈیا نے بھی کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ گرنے کی خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا تاہم زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مبینہ طور پر گرتے ہوئے طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اُس وقت شدت اختیار کرگئی جب ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائیوں کا اعلان کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کویت میں امریکی طیارے تباہ، متضاد دعوے سامنے آگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!