ملک کے مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں اتوار کو افطار کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

حیدرآباد: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مردان، باجوڑ، پارا چنار، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، صوابی، دیر بالا اور سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 79 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کے باعث جھٹکوں کی شدت بعض علاقوں میں نسبتاً کم محسوس کی گئی تاہم کئی شہروں میں لرزش واضح طور پر محسوس کی گئی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کوہ ہندوکش کا علاقہ ٹیکٹونک سرگرمیوں کے باعث اکثر زلزلوں کا مرکز بنتا رہتا ہے اور اس خطے میں درمیانی شدت کے زلزلے وقتاً فوقتاً آتے رہتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!