کراچی میں 24 گھنٹوں میں پرائس چیکنگ کی 309 کارروائیاں، لاکھوں کی اشیاء نیلام

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سید حسن نقوی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں جاری پرائس چیکنگ مہم کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش ضبط کر کے سرکاری نرخوں پر نیلام کی گئیں۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر سندھ حکومت کا بڑا ایکشن متوقع

کمشنر کراچی کے مطابق پرائس مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 309 مقامات پر چھاپے مارے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا۔ کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 7 ہزار 788 روپے مالیت کی 1960 کلو گرام اشیائے خورونوش نیلام کی گئیں، جس سے شہریوں کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیلام کی جانے والی اشیاء میں 1152 کلو گرام پھل شامل تھے جن کی مالیت 2 لاکھ 59 ہزار 302 روپے بنتی ہے، جبکہ 454 کلو گرام سبزیاں اور 102 کلو گرام گراسری آئٹمز بھی ضبط کر کے سرکاری قیمتوں پر فروخت کی گئیں۔

اسی طرح 252 کلو گرام مرغی کا گوشت 2 لاکھ 15 ہزار 560 روپے میں نیلام کیا گیا، جبکہ دیگر مختلف اشیاء کی مجموعی مالیت 16 ہزار 724 روپے رہی۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ماہِ صیام کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور من مانی قیمتوں کا تعین کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے یا زائد قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

71 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں 24 گھنٹوں میں پرائس چیکنگ کی 309 کارروائیاں، لاکھوں کی اشیاء نیلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!