سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ایران پر بڑا فوجی حملہ، ایرانی رجیم سے خطرات ختم کر رہے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن پر ایرانی حملے ان ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی حکومت نے واضح کیا کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے خلیجی اور عرب شراکت داروں کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گی۔
سعودی وزارت خارجہ نے حملوں سے متاثرہ ممالک اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی اور علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
