ایران پر بڑا فوجی حملہ، ایرانی رجیم سے خطرات ختم کر رہے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حالیہ فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد امریکی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا اور ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات کا خاتمہ ہے۔

ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے، خطہ جنگ کے دہانے پر؛ خلیجی ممالک میں امریکی اڈے نشانہ، متعدد ہلاکتیں

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل ایران پر بڑا فوجی حملہ کیا گیا کیونکہ اطلاعات تھیں کہ ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ فعال کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران پر حملے کے دوران امریکی اہلکار بھی جانی نقصان کا سامنا کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سرنڈر کریں تو ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا ایران کی بحریہ اور میزائل پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ سفارتی حل کی بھرپور کوشش کی تھی، لیکن ناکامی کے بعد فوجی آپریشن کا راستہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اسرائیلی اور امریکی مشترکہ آپریشن کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ مزید عدم استحکام پیدا نہ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت جلد جان لے گی کہ امریکی مسلح افواج کی طاقت کو چیلنج کرنے کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی جنیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جن میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مبصرین کے مطابق مذاکرات کے فوراً بعد فوجی کارروائی نے سفارتی عمل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل وقفے وقفے سے جاری رہا ہے۔ خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایران پر بڑا فوجی حملہ، ایرانی رجیم سے خطرات ختم کر رہے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!