کراچی: رمضان میں منافع خوری برداشت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کا دورہ

کراچی (26 فروری) – وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ، معاون خصوصی عثمان ہنگورو, میئر کراچی مرتضیٰ وہاب, پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر بہادر ڈاہری اور کمشنر کراچی حسن نقوی بھی موجود تھے۔

کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے دکانوں اور ٹھیلوں پر آویزاں نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی اور شہریوں و دکانداروں سے براہِ راست بات کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے مطابق ہونی چاہئیں اور منافع خوری ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک دہی بڑے کی دکان سے دہی بڑے خریدے اور جلیبی کی فی کلو قیمت سن کر حیرت کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ جلیبی کے نرخ فی الحال نوٹیفائیڈ نہیں ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ایک معذور شخص کو افطار کے لیے 5 ہزار روپے کی امداد بھی دی۔

ایمپریس مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں سیب 265 روپے فی کلو، انار 300 روپے فی کلو، لوکی 58 روپے، بینگن 52 روپے اور گاجر 46 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھیں۔ تمام دکانوں اور ٹھیلوں پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پرائس کمپلینٹ سیل اور زیر تعمیر گوشت مارکیٹ کا بھی معائنہ کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے واضح کیا کہ رمضان کے دوران صارفین کا استحصال یا منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ کو فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.40 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.40 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.40 PM 3 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.41 PM WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.41 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.41 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.32.42 PM
66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رمضان میں منافع خوری برداشت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!