کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے نئی حب کینال کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں اور ناقص تعمیرات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ تحقیقات شہری بیرسٹر محمد حسن کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر شروع کی گئی ہیں۔

کراچی: جام چاکرو میں جدید سینیٹری انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

بیرسٹر محمد حسن نے نیب کو درخواست دی تھی کہ نئی حب کینال میں 14 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں اور ناقص تعمیرات سامنے آئی ہیں۔ نیب کی جانب سے موصولہ شکایت اینٹی کرپشن سندھ کو ارسال کی گئی، جس کے بعد اینٹی کرپشن نے بیرسٹر محمد حسن کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

شہریوں کی شکایت تھی کہ نئی حب کینال افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی اور برسات کے موسم میں اس کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حب کینال سے شہر کو یومیہ دس کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، لیکن تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہر کو فی الحال پانچ کروڑ گیلن سے بھی کم پانی فراہم ہو رہا ہے۔

اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے اعلیٰ حکام کی منظوری سے اس منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں اور ناقص تعمیرات کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!