Karachi میں سندھ حکومت نے ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر دو افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر کراچی کا پٹیل پاڑہ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر بڑا آپریشن، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات ختم
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جائے حادثہ پر فوری کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز تیار کیے جائیں اور ائیر پورٹ پر رش کی وجہ سے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ اس کے مطابق ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہوگی۔
وزیر داخلہ ضیاالنجر نے مزید کہا کہ پولیس کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے ہوں گے، سندھ کی تمام جیلوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اور تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر لیڈی سرچر لازمی تعینات ہوں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
