


26 فروری 2026 کو Karachi Police کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے جنرل سیکرٹری فارما مارکیٹ ایسوسی ایشن اسلم پولانی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے Karachi Police Office میں ملاقات کی۔
آئی جی موٹروے پولیس کا جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ، حفاظتی انتظامات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ
وفد میں محمد فیصل انور، محمد سہیل، محمد حسین، دانش ڈوسانی اور محمد خلیل شامل تھے۔ ملاقات کے دوران شہر بھر کی فارما مارکیٹس کو درپیش مسائل، سیکیورٹی صورتحال اور پولیس و تاجروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس موقع پر کہا کہ فارما مارکیٹس سے وابستہ مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے بلا تعطل تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
