National Highways and Motorway Police کے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری نے جی ٹی روڈ پر 26 نمبر چونگی سے حسن ابدال تک اچانک دورہ کیا اور روڈ کی مجموعی صورتحال، ٹریفک مینجمنٹ اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کوچ اور کپتان نہیں چاہتے پاکستان آگے جائے، مشکل فیصلے ناگزیر ہیں: شاہد آفریدی
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی نے دورانِ دورہ فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے جی ٹی روڈ پر سہولیات، سائن بورڈز، ایمرجنسی رسپانس اور پٹرولنگ نظام کا بھی معائنہ کیا۔
انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری نے سنگجانی میں ہیوی ٹریفک وہیکلز (HTVs) ڈرائیونگ ٹریک ایریا کا دورہ کیا اور تربیتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
دورے کے دوران آئی جی نے سنگجانی وہیکل امپاؤنڈ ایریا اور ویٹ اسٹیشنز کا بھی معائنہ کیا اور نظام کو مزید شفاف، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی بہتری، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات میں اضافے پر خصوصی زور دیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

