پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرعی اسکریننگ سخت، غیر شرعی قرض و سرمایہ کاری کی حد کم کردی گئی

Pakistan Stock Exchange (PSX) نے آل شیئر انڈیکس کی شرعی اسکریننگ پر نظرثانی کرتے ہوئے کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حد میں 4 فیصد کمی کر دی ہے، جبکہ غیر شرعی سرمایہ کاری کی حد میں 3 فیصد کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر

Securities and Exchange Commission of Pakistan (ایس ای سی پی) کے مطابق یہ تبدیلیاں پاکستان کو 2027 تک ربا فری معیشت کی جانب لے جانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ کو اسلامی مالیاتی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اصلاحات جاری ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حد 37 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ غیر شرعی سرمایہ کاری کی حد 33 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے معیار کو مزید سخت اور شفاف بنانا ہے۔

مزید برآں، شریعہ کمپلائنس انڈیکس میں شامل کمپنیوں کو تھری، فور اور فائیو اسٹار ریٹنگ دی جائے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو واضح رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

نئی لسٹڈ کمپنیوں کی شریعہ انڈیکس میں عبوری شمولیت کے لیے بھی باقاعدہ طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نان بینکنگ فنانس اور کیپیٹل مارکیٹ کو ربا فری بنانے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ اسٹاک ایکسچینج اسلامی انڈیکسز کی فہرست سہ ماہی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرے تاکہ سرمایہ کاروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرعی اسکریننگ سخت، غیر شرعی قرض و سرمایہ کاری کی حد کم کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!