خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 34 ہلاک

اسلام آباد: پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف حالیہ دنوں میں موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی تھیں تاکہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی اور دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے جوڈیشل کمیشن سے جواب دینے سے انکار کر دیا

تفصیلات کے مطابق، 24 فروری کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 4 علیحدہ مقابلوں کے دوران 26 خوارج ہلاک ہوئے، جو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔ شمالی وزیرستان کے قریب حسن خیل میں سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی اور درانداز گروہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک خوارج ہلاک ہوا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی۔

اسی طرح، لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دوجھڑپ کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور میرعلی شمالی وزیرستان میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

بلوچستان کے ژوب سبمبازہ میں بھی جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تمام آپریشنز میں انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کارروائیاں کیں، جس سے سرحدی علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا اور عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنی۔

پاک فوج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چوکس رہنے کا عزم رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 34 ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!