وفاقی حساس ادارے اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی وصی اللہ لاکھو گروہ کے خلاف بڑی کارروائی، دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

وفاقی حساس ادارے اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں وصی اللہ لاکھو گروہ کے دو اہم ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان گروہ کے بھتہ خور و شوٹر نکلے۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیس کا بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن، 3 مشتبہ افراد حراست میں

پولیس کے مطابق ملزمان احمد عرف جوجو اور احمد علی عرف ملنگی کے موبائل فونز سے وصی اللہ لاکھو کے وائس میسجز، میسجز، کنسٹرکشن سے متعلق ریکی کی گئی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں۔ وائس میسجز میں وصی اللہ لاکھو ملزمان کو بھتہ وصولی، وارداتوں اور نئے ٹارگٹس کے بارے میں ہدایات دیتا رہا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار وصی اللہ لاکھو کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور پراپرٹی سے منسلک افراد سے بھتہ وصولی، اغواء اور قتل کے منصوبے بھی بنا رہے تھے۔ احمد عرف جوجو اپنے ساتھی شہزاد ارباب کو دفاتر پر فائرنگ کروانے کے لیے بھیجتا تھا تاکہ خوف پیدا کر کے بھتہ وصول کیا جا سکے۔ اس کے لیے اسلحہ اور موٹر سائیکلز بھی فراہم کیے جاتے تھے۔

ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے کہ احمد عرف جوجو پہلے بھی تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج ہونے پر جیل جا چکا تھا اور حال ہی میں رہا ہوا تھا۔

پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کارروائی میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباشی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

WhatsApp Image 2026 02 25 at 4.40.50 PM

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!