ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیس کا بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن، 3 مشتبہ افراد حراست میں

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسی سلسلے میں تھانہ سول لائن کی حدود ہجرت کالونی اور تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں واقع Abdullah Shah Ghazi Shrine کے اطراف ایک جامع کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر سرچنگ کی گئی اور مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال جدید تلاش ڈیوائس کے ذریعے کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 80 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ہوٹلز، عارضی پناہ گاہوں اور رہائشی عمارتوں کی بھی مکمل تلاشی لی گئی۔ مشکوک حرکات پر 3 افراد کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا جبکہ ایک موٹر سائیکل کو دفعہ 550 کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے افراد کے کوائف اور کرمنل ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے جاری رہیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے

WhatsApp Image 2026 02 25 at 4.37.14 PM WhatsApp Image 2026 02 25 at 4.37.14 PM 1

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!