موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور Pakistan Rangers Sindh نے لیاری کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی۔
زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد
پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس آر رینجرز، ایس ایچ اوز، لیڈی کانسٹیبلان اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ کارروائی کے دوران علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ رہائشی ہوٹلز اور حساس مقامات کو بھی چیک کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کا ریکارڈ جدید تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا تاکہ کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق یہ کومبنگ آپریشن Lyari کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس کا مقصد موجودہ حالات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔
