کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU/ CIA) کراچی نے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں بھتہ خور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت تنزیل انصاری ولد نسیم انصاری کے طور پر کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ، رمضان اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی جانب سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 122/26 درج ہے، جس میں دفعہ 384/385 ت پ، 25 ٹیلی گراف ایکٹ اور ATA 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ملزم پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا اور اس نے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک میڈیکل سٹور کے مالک سے 10 لاکھ روپے کا بھتہ طلب کیا تھا۔
ملزم بھتہ خور حماد ملیشیا گینگ کا اہم کارندہ تھا اور شہر میں بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید مقدمات تھانہ SIU/ CIA میں درج کر دیے گئے ہیں اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔