ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیس کا جامع کومبنگ آپریشن، چار مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے تھانہ فرئیر کی حدود میں وسیع پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اورنگی سیکٹر 12 میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں پولیس نے تھانہ فرئیر کی حدود میں جامع کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر سرچنگ کی۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال جدید تلاش ڈیوائس کے ذریعے کی گئی، جبکہ ہوٹلز، عارضی پناہ گاہوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی مکمل طور پر چیک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک حرکات پر چار افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیس کا جامع کومبنگ آپریشن، چار مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!