اورنگی سیکٹر 12 میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سندھ رینجرز کی لیاری میں کارروائی، ڈکیتی میں ملوث یو سی کونسلر گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فیضان ولد فرقان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، تین موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “اورنگی سیکٹر 12 میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!