ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات و گٹکا ماوا فروشوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا اور قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات، گٹکا ماوا، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

برازیلین سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس پلاسٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں سے انتقال کر گئیں

تھانہ ناظم آباد کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروش ملک نظر محمد اور محمد انصار کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 90 پیکٹس گٹکا ماوا، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ دونوں کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کوکب ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 540 گرام چرس، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے قمار بازی میں ملوث ملزم محمد رفیق کو گرفتار کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اسی طرح تھانہ گلبرگ پولیس نے منشیات فروش لائق ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 25 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف سی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!