برازیلین سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس پلاسٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں سے انتقال کر گئیں

برازیل سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس پلاسٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔
زیلنسکی کا دعویٰ: پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیانکا حالیہ سرجری کے بعد ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہل خانہ کے گھر میں زیرِ علاج تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں پلمونری ایمبولزم (پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا) ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچا سکے۔ بیانکا کی قریبی دوست نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد صحتیابی کے دوران انہیں دو مرتبہ دورے بھی پڑے اور حالت بگڑتی چلی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سرجری کی نوعیت سے متعلق باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن کے محض 18 روز بعد انتقال کر گئیں۔

بیانکا ڈیاس سوشل میڈیا پر تقریباً 60 ہزار فالوورز رکھتی تھیں اور لائف اسٹائل اور ماڈلنگ سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔ ان کی آخری پوسٹ گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے ساؤ پاؤلو میں لی گئی ایک سیلفی شیئر کی تھی۔

مقامی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ طبی ماہرین نے پلاسٹک سرجری کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!