یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور انہیں روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
ضلع کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو روکنے کا واحد مؤثر طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتوں نے بروقت اقدامات نہ کیے تو روسی جارحیت کے اثرات صرف یوکرین تک محدود نہیں رہیں گے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ پیوٹن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے، اس لیے انہیں یوکرین پر قبضہ کرنے سے روکنا پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی شہر اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی میں حالیہ بیانات اور حملوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
