ضلع کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، جس سے 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا حکم، علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے کو کواڈ کاپٹر سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس روانہ کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہادر خیل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں موجود 3 زخمی اہلکار دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!