کراچی (20 فروری 2026): District Central West Zone Police Karachi کے ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروش، گٹکا/ماوا فروش اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کی ہے۔
کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد
اہم کارروائیاں:
-
تھانہ خواجہ اجمیر نگری: کامران ولد قمر علی کو گرفتار، قبضے سے 30 بور پستول، آئس اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 144/2026 (سندھ اسلحہ ایکٹ) اور 145/2026 (نارکوٹکس ایکٹ) درج۔
-
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (پہلی کارروائی): حسنین عرف موٹا ولد ابراہیم اور محمد قاسم عرف پاشا ولد محمد یعقوب کو گرفتار، 90 عدد گٹکا ماوا، موبائل فون اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 87/2026 (گٹکا ماوا ایکٹ) درج۔
-
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (دوسری کارروائی): محمد زاہد عرف گبر ولد محمد حنیف کو گرفتار، قبضے سے تین پرچیاں، شناختی کارڈ کی کلر کاپی اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 88/2026 (قمار بازی ایکٹ) درج۔
-
تھانہ رضویہ سوسائٹی: اسٹریٹ کرمنل زاہد ولد حبیب اللہ گرفتار، قبضے سے پستول اور دو راؤنڈز برآمد، مقدمہ نمبر 53/2026 (سندھ اسلحہ ایکٹ) درج۔
-
تھانہ سپر مارکیٹ: محمد ایوب ولد مولوی غلام جان گرفتار، قبضے سے 95 پڑیاں گٹکا ماوا اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 114/2026 (گٹکا ماوا ایکٹ) درج۔
-
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا: منشیات فروش محمد شاہ ولد ماشاہ گرفتار، قبضے سے 31 گرام آئس، موبائل اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 47/2026 (CNSA ایکٹ) درج۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
