کراچی: ڈیفنس پولیس کی کارروائی، خود کو صحافی ظاہر کرنے والے منشیات فروش اور جواری گرفتار

کراچی (20 فروری 2026): District South Police Karachi نے تھانہ ڈیفنس کی کارروائی کے دوران خود کو صحافی ظاہر کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش اور جوا و سٹہ بازی میں ملوث ملزم Waqas Memon aka Kodo کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ، ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیلز لازمی کرنے کا نوٹیفکیشن

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2650 گرام بھاری مقدار میں چرس اور ایک پرچی برآمد ہوئی، جس پر مختلف افراد کے نام اور ان سے وصول کی جانے والی بھتہ رقوم درج تھیں۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ صحافت کا جعلی سرٹیفیکیٹ ظاہر کر کے منشیات فروشی، جوا اور سٹہ بازی کے ذریعے غیر قانونی آمدن حاصل کرتا تھا، جبکہ جو افراد پیسے ادا نہیں کرتے تھے ان کے خلاف من گھڑت خبریں اور پیغامات چلائے جاتے تھے۔

ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

  • ایف آئی آر نمبر 49/2018، دفعات 406، 420، 506-B، 34 PPC، تھانہ شیرشاہ

  • ایف آئی آر نمبر 496/2018، دفعہ 279 PPC، تھانہ پریڈی

  • ایف آئی آر نمبر 203/2020، دفعات 6/9-C، تھانہ چاکیواڑہ

  • ایف آئی آر نمبر 188/2021، دفعات 6/9-A، تھانہ شریف آباد

  • ایف آئی آر نمبر 17/2023، دفعات 5 اور 5-A جواء ایکٹ، تھانہ پاک کالونی

  • ایف آئی آر نمبر 244/2023، دفعات 5 اور 5-A جواء ایکٹ، تھانہ کلری

  • ایف آئی آر نمبر 97/2026، دفعات 500 PPC اور 25 ٹیلی گراف ایکٹ، تھانہ ڈیفنس

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 101/2026، دفعہ 9 (i) 3(c) ترمیمی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈیفنس پولیس کی کارروائی، خود کو صحافی ظاہر کرنے والے منشیات فروش اور جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!