کراچی (19 فروری 2026) ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی، ڈاکٹر فرخ علی نے سولجر بازار کے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور پولیس افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔
رمضان المبارک میں کراچی میں ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی انتظامات
ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ متاثرہ مقام کو مکمل طور پر سیکیور کیا جائے اور امدادی ٹیموں کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملنے والی لاشوں کی قانونی کارروائی بروقت مکمل کی جائے اور لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
اس موقع پر افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنائیں اور متاثرہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔