ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار

کراچی (19 فروری 2026) ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، گٹکا/ماوا سپلائرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے مختلف تھانہ جات میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے برآمد شدہ اسلحہ، منشیات اور مسروقہ پراپرٹی قبضے میں لے لی۔

رمضان المبارک: سیکیورٹی پلان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، وزیر داخلہ سندھ کا ٹریفک مسائل پر برہمی کا اظہار

تھانہ پاپوش نگر

منشیات فروش احمد علی ولد نور محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 14 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مقدمہ نمبر 65/2026 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

تھانہ حیدری مارکیٹ

دو مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار:

  • صدیق ولد محمد موسیٰ کے قبضے سے 40 پڑیاں گٹکا/ماوا اور نقدی 170 روپے برآمد، مقدمہ نمبر 78/2026 درج۔

  • ہمت خان ولد بہادر خان اور عامر نیازی ولد عنایت اللہ خان کے قبضے سے 590 گرام چرس، موبائل فون اور نقدی برآمد، مقدمہ نمبر 79/2026 درج۔

تھانہ تیموریہ

عارف ولد عبدالغفور گرفتار، قبضے سے 25 گرام آئس برآمد۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود، مقدمہ نمبر 101/2026 درج۔

تھانہ بلال کالونی

ملزم خالد ولد اللہ ڈتو گرفتار، اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KDY-1317 اور موبائل فون برآمد۔ مقدمہ نمبر 85/2026 درج۔

تھانہ سپر مارکیٹ

دو اسٹریٹ کرمنلز عمران ولد ریاست علی اور فہد ولد منصور احمد گرفتار۔

  • عمران کے قبضے سے پستول اور دو زندہ راؤنڈز برآمد۔

  • فہد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KQQ-0686 برآمد۔ مقدمہ نمبر 112/2026 درج۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا

ملزم غلام حیدر ولد محمد ہاشم گرفتار، اس کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی 220 روپے برآمد، فون سابقہ چوری کا تھا۔ مقدمہ نمبر 86/2026 درج۔

تھانہ گلبہار

دانش ولد سلیمان گرفتار، قبضے سے پستول اور دو زندہ راؤنڈز برآمد۔ ملزم سنگین جرائم میں ملوث، مقدمہ نمبر 51/2026 درج، سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود۔

تھانہ خواجہ اجمیر نگری

ملزم محمد امان خان ولد محمد سلیمان خان گرفتار، قبضے سے 25 گرام آئس اور نقدی برآمد۔ مقدمہ نمبر 140/2026 درج۔

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!