سندھ پولیس کی رمضان سیکورٹی پلان جاری، 59,753 اہلکار تعینات

کراچی، 18 فروری 2026: سندھ پولیس نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات کے لیے جامع سیکورٹی ڈیپلائمنٹ پلان جاری کردیا ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اہلکاروں اور عوام کو رمضان کے چاند کی مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان کے تینوں عشروں میں سیکورٹی اقدامات کو مربوط، مؤثر اور غیرمعمولی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، رمضان کے دوران انسداد جرائم پر زور

اسسٹنٹ آئی جی (آپریشنز) سندھ کے مطابق رمضان کے دوران مجموعی طور پر 59,753 افسران و جوان مختلف سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ ان میں 32,9 کھلے مقامات، 7,939 مساجد، 664 امام بارگاہیں اور 1,344 شبینہ گاہیں شامل ہیں، جہاں 54,237 اہلکار تعینات ہوں گے۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں مستقل سیکورٹی کے لیے 5,407 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

خصوصی مواقع پر اضافی تعیناتیاں:

  • جمعہ مبارک: 17,780 افسران و اہلکار

  • شب قدر: 17,996 افسران و اہلکار

  • جمعہ الوداع: 23,104 افسران و اہلکار

  • یوم علی کے جلوس: 18,719 افسران و اہلکار

  • یوم علی کی مجالس: 15,265 افسران و اہلکار

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس گشت اور انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے، تینوں عشروں میں کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں، اور بازاروں، شاہراہوں اور عوامی مقامات پر سخت ویجیلنس برقرار رہے۔ شہری علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز پر پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سرچنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے۔

مزید برآں، تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، حساس تنصیبات، قونصل خانوں، اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات اور دیگر پبلک مقامات پر سیکورٹی فول پروف ہوگی، جبکہ شہروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک تعیناتیاں کی جائیں گی

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کی رمضان سیکورٹی پلان جاری، 59,753 اہلکار تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!