ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا اہم اجلاس، رمضان میں فول پروف سیکیورٹی کا حکم

کراچی، 18 فروری 2026: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ایس ایس پی آفس میں کرائم کنٹرول اور رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کی، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔

سندھ پولیس کی رمضان سیکورٹی پلان جاری، 59,753 اہلکار تعینات

ایس ایس پی ویسٹ نے رمضان المبارک کے پیش نظر مارکیٹس، مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شاہین فورس کی پیٹرولنگ کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید بہتری و تیزی لانے کے احکامات دیے گئے۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ آن گراؤنڈ متحرک رہیں اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے، چیکنگ پوائنٹس کو فعال بنانے اور ڈپلائمنٹ کو مؤثر کرنے کی تاکید بھی کی گئی۔ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مقاماتِ تراویح پر خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے واضح احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام افسران پیشہ ورانہ ذمہ داری اور دلجمعی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

01 03

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!