ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادو کو چیک باؤنس کیس میں عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔
سپر ایٹ یا ریٹرن ٹکٹ؟ پاکستان کا نمیبیا کے خلاف آج فیصلہ کن معرکہ، بارش بھی خطرہ بن گئی
اداکار کے خلاف یہ مقدمہ 2010 سے زیر سماعت تھا اور وہ طویل عرصے سے اس قانونی تنازع کا سامنا کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق چیک باؤنس کیس میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حالیہ سماعت کے دوران عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دے دی۔
فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی اداکار کی حمایت کی گئی، جس کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
راجپال یادو بالی ووڈ میں اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اور متعدد کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کر چکے ہیں۔
