


اسلام آباد — حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔
کراچی: عرسِ سیدنا جمن شاہ بخاری، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
