...

گٹکا ماوا: نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی، 24 اگست 2026 — گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت کے خلاف نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر کی گئی۔

پولیس نے مبینہ طور پر گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت میں ملوث حمزہ ولد قاسم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آدھا ٹپ تیار گٹکا ماوا اور 230 پیک شدہ پڑیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے ایک شاپر تمباکو، ایک شاپر بیکنگ پاؤڈر اور ایک شاپر خالی ریپر بھی قبضے میں لے لیا۔ اس کے علاوہ دو خالی بالٹیاں بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 513/2026 درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات 3، 4، 5، 6 اور 8 شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ گٹکا ماوا کی تیاری، سپلائی اور فروخت میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.