موٹروے ایم-9 پر کاٹھور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر National Highways & Motorway Police ساؤتھ زون کراچی کے اعلیٰ حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم برآمد
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی نماز جنازہ کوٹری میں ادا کی گئی، جس میں موٹروے پولیس کے سینئر افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کی۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ حادثے کے فوری بعد بروقت اور پیشہ ورانہ ریسکیو آپریشن کیا گیا جس پر اہل علاقہ اور لواحقین نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت پر مقامی افراد اور سوگوار خاندانوں نے موٹروے پولیس کا خیر مقدم بھی کیا۔
