کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم برآمد

Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: شیرین جناح کالونی کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو کراچی کے علاقے زم زمہ سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں بختاور خان، فرمان اور نعمان شامل ہیں، جو بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 14 at 6.31.07 PM

68 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!