ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث عادی و پیشہ ور 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو تھانہ بغدادی اور میٹھادر کی حدود میں مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔
بروہی چوک پورٹ قاسم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی، دو گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد معین، رضوان عرف واجو اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KNV-8968 کا مقدمہ الزام نمبر 334/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ کھارادر میں درج ہے، جبکہ موٹر سائیکل نمبر KNX-7372 کا مقدمہ الزام نمبر 827/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ ڈیفنس میں درج ہے۔ دیگر برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم معین اس سے قبل بھی ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ ملزم رضوان بھی ایک مقدمے میں پہلے گرفتار ہو چکا ہے۔ دیگر ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے Anti Vehicle Lifting Cell (AVLC) حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

