ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس، گھروں اور رہائشی ہوٹلز پر ٹارگٹڈ تلاشی لی گئی۔
تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 153 کلو سے زائد منشیات برآمد
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا، جبکہ یہ کومبنگ و سرچ آپریشن مختلف تھانہ جات کی حدود میں کیا گیا۔ آپریشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس نفری نے بھرپور شرکت کی۔
دورانِ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

