کراچی — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ سے شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور تاجران کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہر بھر کی مارکیٹ ایریاز میں ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کی سربراہی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ، انسداد جرائم کے اقدامات کا جائزہ
ملاقات میں بوہرا جماعت کے منصور جیک اور شہر بھر کی مارکیٹس کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ تاجران نے خاص طور پر مارکیٹ ایریاز میں انکروچمنٹ، ڈبل پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر چیئرمین الائنس مارکیٹ آصف گلفام نے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ نے تاجر برادری کے مثبت تعاون کو سراہا اور وفد کے مسائل بغور سنے۔ انہوں نے فوری حل کے لیے موجود افسران کو ضروری احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کہ مارکیٹ ایریاز میں ٹریفک کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مظہر نواز شیخ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
