کراچی — ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انوسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان
اجلاس میں ضلع ایس ایس پیز نے ایسٹ زون کے تمام تھانہ جات میں پیش آنے والے ہفتہ وار جرائم اور انسداد جرائم کے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قتل، اقدام قتل، چوری، ہاؤس رابری، وہیکل چوری و اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی عملی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمیشہ سے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پُرامن ماحول قائم رکھنے کے لیے شاہین فورس کو مزید میسر کیا جائے گا، جبکہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تھانہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا گیا جبکہ ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو تنبیہ بھی کی گئی۔
