فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ کے قریب کار لفٹرز کے خلاف چھاپہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی — فیروزآباد پولیس نے کار لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر طارق روڈ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ضلع ملیر پولیس کی کارروائی: ابراہیم حیدری میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت شوزب رضا اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، دو پستول بمعہ ایمونیشن اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp Image 2026 02 10 at 6.23.11 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ کے قریب کار لفٹرز کے خلاف چھاپہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!